اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے امریکہ میں صیہونیوں کی سب سے بڑی لابی آيپیک کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے ایران کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ ایٹمی شعبے میں حاصل شدہ اپنی کامیابیوں سے دستبردار ہوجائے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایٹمی معاملے پرممکنہ معاہدے کو سب و تاژ کرنے کی تل اببب کی خواہش بیجا ہے- سوزان رائس نے کہا کہ اس مطالبے کی نہ توکوئی اہمیت ہے اور نہ اسے تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو ختم کردے۔
انہوں نے ایران سے مذاکرات کرنے پر مبنی امریکی صدر اوباما کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار سے دور رکھنے کے لئے اس کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے سے بہتر کوئي اور راستہ نہیں ہے۔
امریکی قومی سلامتی کی مشیر نے کہا کہ ایران نے جینوا عبوری ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی ایران کی اہم ایٹمی تنصییبات کی سرگرمیوں کی نگرانی کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲